امریکہاور قازقستان میں معدنیات شعبے میں 1.1 ارب ڈالر کا معاہدہ

آستانہ(آئی این پی )قازقستان اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات کے شعبے میں 1.1 ارب امریکی ڈالر مالیت کے اسٹریٹجک سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق سمرق قازینا فنڈ کی ذیلی کمپنی تاو کین سمرق اور امریکی کمپنی قفقاز کیپٹل گروپ ایل ایل سی(کوو کیپٹل ) کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے، سمرق قازینا کی پریس سروس کے مطابق ان دستاویزات میں سیل اینڈ پرچیز ایگریمنٹ(ایس پی اے)  اور شیئر ہولڈرز ایگریمنٹ شامل ہیں