معدنیات کی تلاش: امریکی کمپنی کا پاکستان سے معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری

 مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط‘وزیراعظم شہبازشریف‘فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں معدنیات تلاش کرنے کی کوششیں تیز، امریکی کمپنی کے پاکستان کیساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کر دیئے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق یو ایس سٹریٹجک میٹلز نے معدنیات کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں کان کنی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ امریکی وفد کو پاکستان میں تانبے، سونے اور دیگر معدنیات کے ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر دو اہم ایم او یوز پر دستخط کیے گئے، معدنیات اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا۔