سڈنی (آئی این پی )چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور ایک آسٹریلوی ڈیٹا سینٹر آپریٹر نے سڈنی میں اربوں ڈالر مالیت کے اے آئی مرکز کے قیام کا معاہدہ کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسبین میں ہیڈکوارٹر رکھنے والی کمپنی نیکسٹ ڈی سی نے جمعہ کو کہا کہ اس نے اوپن اے آئی کے ساتھ مصنوعی ذہانت کیمپس اور گرافکس پروسیسنگ یونٹس کے سپر کلسٹر کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں