شہزادہ اینڈریو کی شہرت پہلے ہی امریکی مجرم کے ساتھدوستی کے باعث متاثر ہو چکی
لندن(آئی این پی )برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہزادہ اینڈریو کے شاہی خطابات باضابطہ طور پر واپس لے، کیونکہ شاہی خاندان ان کی الزامات سے بھرپور مبینہ متاثرہ خاتون ورجینیا جوفری کی آنے والی خودنوشت سے پیدا ہونے والے نئے بحران کیلئے تیار ہو رہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ اینڈریو کی شہرت پہلے ہی امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کی دوستی کے باعث شدید متاثر ہو چکی تھی، جو جنسی جرائم کے الزام میں سزا یافتہ تھا، بکنگھم پیلس نے جمعے کو عندیہ دیا کہ اب وہ مزید برداشت نہیں کرے گا، اور بادشاہ چارلس سوم کے دبا پر شہزادہ اینڈریو نے اپنا خطاب ڈیوک آف یارک ترک کرنے کا اعلان کیا