شاہی رہائش گاہ خالی ، پرنس کو اب اینڈریو مانٹ کے نام سے جانا جائے گا
بادشاہ چارلس نے یہ فیصلہ شاہی خاندان کی ساکھ کو محفوظ رکھنے کیلئے کیا ہے
شہزادہ پر جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر تنقید جاری تھی
لندن (آئی این پی ) برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے 'پرنس' کا لقب واپس لیتے ہوئے انہیں شاہی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیدیا۔بکنگھم پیلس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو کو اب اینڈریو مانٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا اور انہیں 'پرنس' کے لقب سے نہیں پکارا جائے گا، اب وہ شاہی رہائش گاہ رائل لاج سے منتقل ہو کر نجی رہائش اختیار کریں گے۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ اقدامات ضروری سمجھے گئے ہیں، رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس نے یہ فیصلہ شاہی خاندان کی ساکھ کو محفوظ رکھنے کیلئے کیا ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر طویل عرصے سے تنقید جاری تھی اور کئی ہفتوں سے شہزادہ اینڈریو کو ان کی جیفری ایپسٹین سے دوستی اور جنسی اسکینڈل کے باعث شاہی خاندان سے الگ کرنے کا مطالبہ بڑھ رہا تھا