تسلی یا تشفی نہیں نہ ہونے پر 30 روز کے اندر شکایت وفاقی حکومت کو ارسال کرسکتا ہے
اسلام آباد (آئی این پی )ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نعمان کیانی نے شہریوں کو زونل ویری فکیشن بورڈز کے خلاف کارروائی کیلئے شکایات کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی شہری کو یہ شکایت ہے کہ اس کے فراہم کردہ کوائف یا شناختی دستاویزات پر جو اعتراضات لگائے گئے ہیں وہ سراسر غلط یا بورڈ کی کوتاہی کی وجہ سے ہے تو اسے نادرا میں شکایت درج کرانے کا مکمل حق حاصل ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شہری اس قسم کی شکایات ریجنل ویری فکیشن بورڈ میں اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔ اور یہ شعبہ زونل ویری فکیشن بورڈز کیخلاف شکایت کا ہر زاویے سے جائزہ لے کر ریویو کیلئے دوبارہ ارسال کردیتا ہے۔اس کے باوجود اگر درخواست دہندہ کی تسلی یا تشفی نہیں ہوتی تو اس سے بھی حق حاصل ہے کہ وہ 30 روز کے اندر اپنی شکایت وفاقی حکومت کو ارسال کرسکتا ہے