اسلام آباد(آئی این پی) نادرا نے ایف آئی اے کی جانب سے خفیہ معلومات کے حصول کے لیے مقررہ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اے کو باضابطہ شکایت ارسال کر دی۔ نادر کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ آسٹریلوی پولیس کی درخواستوں سے متعلق ایف آئی اے نے مینوئل خطوط ارسال کیے۔نادرا کے مراسلے پر ڈی جی کی ایف آئی اے کے تمام زونز کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے سرکلز اور دفاتر معلومات کیحصول کیلیے ڈیٹا شیئرنگ ماڈیول پورٹل کیذریعے نادرا کو درخواست بھیجیں