صرف مطلوبہ دستاویزات نہ رکھنے والوں کو آف لوڈ کیا جاتا:ڈائریکٹر ایف آئی اے
لاہور(خصوصی رپورٹ )زونل دفتر لاہور میں ایف آئی اے کا خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کر دیا گیا۔شہریوں کو امیگریشن قوانین ، دستاویزات کی تصدیق باریمعلومات فراہمی کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا۔ دریں اثنا ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن (ر)علی ضیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے باریخبریں بے بنیاد ہیں، صرف انہی مسافروں کو آف لوڈ کیا جاتاہے جو مطلوبہ دستاویزات نہ رکھتے ہوں یا جن دستاویزات پر اعتراض ہو۔ایف آئی اے لاہور ریجن آفس میں پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ ائیر پورٹس پرمسافروں سے مکمل تعاون کیا جاتا ہے۔ انسانی سمگلرزسوشل میڈیا کے زریعے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔