اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہو ، نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرا دی گئی۔نادرا کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ Nadra.cardcentre.co.uk سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصا برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے