غلام قادر کا بیان غیر ضروری ہے‘ ن لیگ کا اس سے کوئی تعلق نہیں:پارٹی ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن )کے ذرائع کا کہنا ہے  پارٹی نے صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کے بیان کو غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔ آزادکشمیر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ قیادت کرے گی۔میڈیا رپورٹ  کے مطابق پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  آزاد کشمیر سے علیحدگی سے متعلق فیصلے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری نے کرنے ہیں، اس وقت حکومت ختم کی جا رہی ہے نہ علیحدگی کا معاملہ زہر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کو محتاط سیاسی رویہ اپنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے