پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے‘ شاہ غلام قادر

وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے ‘ صدر آزاد کشمیر (ن) لیگ 
 لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پہلے 2 مراحل میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی توقعات کے مطابق رہی اور پارٹی 24 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے ،پونچھ ڈویژن کے انتخابات بھی مسلم لیگ (ن)کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیں بلیک میل کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ وزیراعظم فیصل راٹھور نے کہا تھا کہ میں معاملات سنبھال لوں گا لیکن پھر پیپلز پارٹی خود ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل گئی۔پیپلز پارٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔پیپلز پارٹی نے محسوس کیا کہ میدان میں اس کی سیاسی پوزیشن کمزور ہے، اس لیے اس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بنیاد بنا کر انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی لیکن آئینی طور پر ایسا ممکن نہیں تھا