افغان ، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا:شاہ غلام قادر

  افغان وزیر خارجہ  تاریخ سے نابلد،طالبان حکومت کا بھارت کے کہنے پر گمراہ کن بیان  افسوسناک ہے
کشمیری قوم پاک فوج پر فخر کرتی ہے ‘پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی:صدر ن لیگ
مظفرآباد(آئی این پی )صدر پاکستان مسلم لیگ  (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ اپنی تاریخ سے نابلد ہے، افغانستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے ساتھ کھڑی رہی ہے، لیکن طالبان حکومت کا بھارت کے کہنے پر گمراہ کن بیان دینا افسوسناک ہے، اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اپنے بیان میں شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر آزاد کشمیر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر ہزاروں افغانی رہائش پذیر ہیں ان کو فوری طور پر واپس افغانستان بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغان ، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، شہدا کشمیر سے غداری کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔