دبئی ایئر شو کے دوران گرنے والے تیجس لڑاکا طیارے کے حادثے کی ذمہ داری امریکی کمپنی پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
سابق بھارتی میجر جنرل جی ڈی بخشی اور صحافی ارنب گوسوامی نے الزام لگایا کہ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک (GE) کی جانب سے طیارے کے لیے انجنوں کی فراہمی میں تاخیر نے بھارت کی دفاعی تیاری پر اثر ڈالا۔ارنب گوسوامی کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایل سی اے پروگرام اور تیجس طیارے کو خطرہ سمجھ کر انجنوں کی ترسیل سست کی، جبکہ جی ڈی بخشی نے کہا کہ جی ای 404 انجن بھارت کو دو سال قبل مل جانا چاہیے تھا، اور ب تک صرف دو انجن موصول ہوئے ہیں، باوجود اس کے کہ ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حادثہ دبئی ایئر شو میں ہوا، جب بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ فضائی مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔یہ واقعہ بھارت میں دفاعی تیاریوں اور تیجس پروگرام کے حوالے سے بحث کا باعث بھی بن گیا ہے، جبکہ امریکی کمپنی کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔