بھارتی جنگی طیارہ تیجس دبئی ایئر شو میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارتی جنگی طیارہ تیجس دبئی ایئر شو میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تیجس دبئی ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کی تصدیق بھارتی ایئرفورس اور میڈیا نے کی ہے۔

 یہ جدید 4.5 جنریشن جنگی طیارہ، جسے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ہال) نے تیار کیا ہے، مظاہرے کے دوران مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2:10 بجے گرا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے فوری طور پر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کردی ہے۔

تیجس کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور یہ بھارت کا اپنا 4.5 جنریشن کا طیارہ ہے، جسے رافیل جیسی جدید جنگی جہاز کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ 2016 سے بھارتی فضائیہ کا حصہ ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تیجس کی صلاحیتوں پر پہلے ہی سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ تحقیقات کا مقصد حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنا ہے۔