پریانکا چوپڑا نے کزن کے نومولود بیٹے کے لیے پیارا تحفہ بھیجا

پریانکا چوپڑا نے کزن کے نومولود بیٹے کے لیے پیارا تحفہ بھیجا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے نومولود بیٹے کے لیے ایک خوبصورت اور پیارا تحفہ بھیجا ہے، جس نے مداحوں اور شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے پریانکا اور پرینیتی کے درمیان افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کے تعلقات میں کچھ تلخی ہے، خاص طور پر پرینیتی کی اپنے کزن سدھارتھ چوپڑا کی شادی سے قبل تقریبات میں غیر حاضری کے بعد یہ قیاس آرائیاں بڑھ گئی تھیں۔ تاہم شادی میں پرینیتی کی شرکت نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا تھا۔19 اکتوبر 2025 کو پرینیتی اور راگھو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد پریانکا نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اپنے خاندان کی جانب سے ننھے بھانجے کے لیے ایک خوبصورت تحفہ بھی بھیجا۔ اس تحفے میں براؤن اور آف وائٹ رنگ کے بیبی کپڑے، ایک اسٹفڈ ٹوائے اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔

پرینیتی نے انسٹاگرام اسٹوری پر پریانکا کے بھجوائے گئے تحفے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا: "ننھا نیر ابھی سے پیار میں بگڑنے لگا ہے۔ نیئر گیٹنگ اسپلٹ آلریڈی، تھینک یو میمی ماںسی، نک ماںسا اور مالتی دی دی۔"یاد رہے کہ 37 سالہ پرینیتی چوپڑا نے 24 ستمبر 2023 کو سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی تھی اور اب دونوں اپنی نئی زندگی کے اس خوبصورت مرحلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پریانکا کی جانب سے بھیجے گئے تحفے نے ان کے خاندانی تعلقات کی گرمجوشی کو ظاہر کیا ہے اور مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔