بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ماڈل پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک ضرورت مند شخص کی مدد کر کے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی بھرپور داد سمیٹ لی۔
پریانکا چوپڑا اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد امریکہ روانگی کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں پاپرازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سے ایک خاص ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا کی گاڑی ایک ٹریفک سگنل پر رُکتی ہے، اسی دوران وہ کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر ایک فقیر کو پیسے دیتی ہیں۔ ان کے اس عمل کو مداحوں نے بے حد سراہا اور ان کی دریا دلی کی تعریف کی۔پریانکا چوپڑا کی سخاوت اور ضرورت مندوں کی مدد کا یہ جذبہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے، جہاں صارفین انہیں نہ صرف ایک بہترین اداکارہ بلکہ ایک رحم دل انسان کے طور پر بھی سراہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا جلد ہی فلم SSMB 29 میں معروف اداکار مہیش بابو کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔