شاہد آفریدی کا بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے پر مؤدبانہ ردعمل

شاہد آفریدی کا بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے پر مؤدبانہ ردعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا:"دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منائیں، کسی دن اپنا بھی کوئی عزیز مر سکتا ہے۔ جو ہوا، وہ اچھا نہیں ہوا۔"شاہد آفریدی نے اس موقع پر کرکٹ سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گا۔

پی ایس ایل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ میں دو نئی ٹیموں کا شامل ہونا اچھا اقدام ہے کیونکہ اب وہ کھلاڑی بھی موقع پائیں گے جنہیں پہلے کھیلنے کا موقع نہیں ملتا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارت کا تیجس لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس سے ایک مرتبہ پھر خطے میں خبروں میں گردش ہونے والا واقعہ سامنے آیا۔