راجستھان: بھارتی فضائیہ کا جگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ

راجستھان: بھارتی فضائیہ کا جگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ (IAF) کا ایک جگوار لڑاکا طیارہ بدھ کی دوپہر ریاست راجستھان کے ضلع چورو میں زرعی زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں جبکہ ایمرجنسی پروٹوکول بھی فعال کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ تھانہ راجالدیسر کی حدود میں پیش آیا۔مقامی پولیس افسر ایس ایچ او کملیش کے مطابق، طیارے کے پائلٹ کی حالت واضح نہیں ہو سکی، تاہم بعض غیر مصدقہ ذرائع میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ ہلاک ہو چکا ہے۔یہ واقعہ مارچ 2025 کے بعد جگوار طیاروں کا تیسرا حادثہ ہے، جس سے بھارتی فضائیہ کے پرانے جنگی طیاروں کی حفاظتی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔تاحال بھارتی وزارت دفاع یا فضائیہ کی جانب سے اس حادثے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔