ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے مدمقابل ہونے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایشیا کپ 2025 کے تنازع کے باوجود دونوں روایتی حریفوں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے اور وہ ممکنہ طور پر 15 فروری کو کولمبو میں ٹاکرا کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیموں کو پانچ پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:
گروپ ون: پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا، نیدرلینڈز
گروپ ٹو: بنگلہ دیش، اٹلی، انگلینڈ، نیپال، ویسٹ انڈیز
گروپ تھری: آسٹریلیا، آئرلینڈ، عمان، سری لنکا، زمبابوے
گروپ فور: افغانستان، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، یو اے ای
رپورٹس کے مطابق، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی، جس کے بعد ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔