عید الاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخ سامنے، طویل تعطیلات کا امکان

عید الاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخ سامنے، طویل تعطیلات کا امکان

پاکستان میں عید الاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 (بدھ) کو منائی جا سکتی ہے۔ اگر یہ تاریخ حتمی قرار پاتی ہے تو سرکاری تعطیلات کا آغاز 26 مئی (منگل) سے ہونے کا امکان ہے، جو 29 مئی (جمعہ) تک جاری رہ سکتی ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کو ملا کر ملازمین کو مجموعی طور پر 6 دن کی مسلسل تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے مطابق ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جو چاند نظر آنے کے امکانات کے لیے اہم سمجھی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جس سے صاف موسم کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔دوسری جانب پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں تقریباً 74 لاکھ 18 ہزار جانور قربان کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.62 فیصد زیادہ ہیں۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے رجحان میں مزید اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔