کوچ نے کمنز، ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ممکنہ شمولیت کی وضاحت کر دی

کوچ نے کمنز، ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ممکنہ شمولیت کی وضاحت کر دی

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ انجری خدشات کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق کمنز کا حتمی فیصلہ بیک اسکین کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، جبکہ ہیزل ووڈ اور ڈیوڈ اپنی فٹنس کی بحالی کے مراحل میں ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 11 فروری کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلے گا اور جنوری کے آخر میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل کر تیاری کرے گا۔