دوہرے قتل کا فیصلہ :باپ بیٹے کو2 بار سزائے موت کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج سرگود ھا ا نعام ا لٰہی نے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا تے ہو ئے باپ بیٹے کو دو ،دو بار سزائے موت سنا دی جبکہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت 10،10سال قیدبامشقت کی سزا سنائی گئی ،مجرموں کو مقتولین کے ورثا کو 20لاکھ معاوضہ دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے ،تین ملز موں کو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا گیا، ڈیرہ بخش را نجھا تحصیل کوٹ مو من سرگودھا کے رہائشی محمد ولد بخش ،مدثر ولد محمد ،حیدر ولد شیرا ،مدثر ولد حیدر اور عمر حیات پر الزام تھا کہ انہوں نے رشتہ کے تنا زع پر محمد امیرکے بھائی تنویر اور اس کی ہمشیرہ رخسانہ کو 21نو مبر 2021 کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور مو قع سے فرار ہو گئے تھے،کوٹ مو من پو لیس نے قتل ،اقدام قتل،سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملز موں کو گرفتار کر لیا ،گزشتہ روز فا ضل جج نے جرم ثابت ہو نے پر محمد اور اس کے بیٹے مدثر کو دو ،دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ مدثر ،حیدر اور عمر حیات کو عدالت نے الزام ثابت نہ ہو نے پر بری کر دیا ، مجرموں کو عدالت نے اقدام قتل کی دفعہ 324 کے جرم میں مزید دس ،دس سال قید با مشقت کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ دونوں مجرموں کو مقتولین کے ورثا کو مجموعی طور پر 20لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کر نے کا حکم دیاگیا ہے ، فیصلے کے بعد مجر موں کو ہتھکڑیاں لگا کر سرگود ھاجیل منتقل کر دیا گیا۔