ڈاکوؤں نے عاطف، اسرار، اعجاز ،عقیل اور دلاور کو لاکھوں سے محروم کر دیا
نصیرآباد ، نواب ٹاؤن سے2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتیں ،شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز ، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گجرپورہ میں عاطف سے2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں اسرار سے 2لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں اعجاز سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں عقیل سے 1لاکھ 80 ہزار روپے و موبائل فون ،لوئرمال میں دلاور سے1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔دوسری طرف نصیرآباد اور نواب ٹاؤن سے2 گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی ،مصطفی آباد اور اچھرہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔