افضال پونے 3لاکھ روپے اور فون ، تبسم 2لاکھ 70ہزار سے محروم ہو گیا
مناواں،بادامی باغ سے2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی10 وارداتوں کے دوران شہریوں کو 13لاکھ کی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ نامعلوم ڈاکوؤں نے سندر کے علاقہ میں افضال سے 2لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں تبسم سے 2لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون،شفیق آباد میں غفار سے2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں شاہد سے 2لاکھ55 ہزار اور موبائل فون،ہنجروال میں جمیل سے2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے مناواں اور بادامی باغ سے2 گاڑیاں جبکہ انارکلی، مصری شاہ اور جوہر ٹاؤن سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔