صوابی کا رہائشی عبدالرحیم فرید ایکسپریس کی زد میں آکر جان سے گیا
محلہ جج والا کا 17 سالہ وقار فون سنتے گرین لائن ٹرین تلے آکر چل بسا
لاہور، قصور(کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹ)رائیونڈ اور قصور میں 2نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ پہلا حادثہ رائیونڈ پھاٹک کے قریب ہوا، جہاں صوابی کا رہائشی 30سالہ عبدالرحیم ولد عبدالمنیر لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین فرید ایکسپریس کی زد میں آکر موقع پر چل بسا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی اور لواحقین کو اطلاع کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔دوسرے واقعہ میں قصورکے تھانہ کوٹ رادھا کشن کی حدودکے محلہ جج والا کارہائشی 17 سالہ وقار ظفر ریلوے پھاٹک کے قریب فون سنتے ہوئے ریلوے پٹڑی سے گزر رہا تھا کہ گرین لائن ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر دم توڑگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی۔