فضا بدستور خراب، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہرقرار

خانیوال میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412، فیصل آباد 354 ریکارڈ
لاہور(کرائم رپورٹر)حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضا بدستور خراب ہے اور گزشتہ روز بھی لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی ،دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی۔ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیاجبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پھر پہلے نمبر پر رہا۔