ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37دکانیں سیل،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو27 لاکھ جرمانہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور کو سموگ سے نجات نہ مل سکی، لاہور ہفتہ کے روز بھی بھی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں شامل رہا ۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا بھر کے شہروں میں دوسرا نمبر رہا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 360ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ضلع انتظامیہ مارکیٹس رات 8بجے اور ریسٹورنٹس رات 10بجے بند کروانے کروانے کے لیے سرگرم عمل ہے ، سموگ ایس او پیز خلاف ورزی پر 37دکانیں سیل کر دی گئیں ۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں27 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔