لاہور(آئی این پی )لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 451 ریکارڈ کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی شدت برقرار ہے، جبکہ فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا اور شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 451ریکارڈ کیا گیا ہے