کراچی کا فضائی معیار خراب، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں نمبر

اسلام آباد  (آئی این پی)    محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا جبکہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانیکا امکان ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اورکراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں نمبر پربراجمان ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 127 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈکی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  لاہورمیں بارش کے حوالے سے   اہم پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہوگا۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔