اوکاڑہ کے علاقے 44 تھری آر شادی پورہ کے قریب ایک مزدا بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس اور 3 ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 6 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔