لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب تیز رفتار مزدا گاڑی رکشے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور دو سواریاں شدید زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو مزدا گاڑی تیزی سے آتے ہوئے رکشے سے ٹکرا گئی۔ تصادم کی شدت سے رکشہ الٹ گیا اور تینوں افراد کو چوٹیں آئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری اور غفلت حادثے کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق مزدا ڈرائیور تیز رفتاری سے فلائی اوور سے نیچے اترتے ہوئے رکشے پر قابو نہ رکھ سکا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔