گوجرانوالہ: سڑک کنارے کھڑی مزدا سے پانچ موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

گوجرانوالہ: سڑک کنارے کھڑی مزدا سے پانچ موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں سنیاریانوالہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک لوڈر مزدا پنکچر ہونے کے باعث سڑک کنارے بغیر لائٹس کے کھڑی تھی، جس سے یکے بعد دیگرے پانچ موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں۔حادثے میں علی مالک، فیصل اور حمزہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ زخمیوں میں اکرم، نیلم، ارم، سنی، یاور، نادرہ، رفیق، مریم، اعجاز اور آفتاب شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے چھچھروالی سے ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد پیر وارث شاہ کے دربار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔