ویتنام: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 55 ہلاکتیں، ہزاروں متاثر

ویتنام: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 55 ہلاکتیں، ہزاروں متاثر

ویتنام میں حالیہ طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 55 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وسطی ویتنام میں گزشتہ ہفتے بارش کی مقدار 1,900 ملی میٹر (74.8 انچ) سے تجاوز کر گئی۔ متاثرہ علاقے کافی کی پیداوار کا اہم بیلٹ ہونے کے ساتھ مشہور ساحلوں کا بھی مقام ہیں۔ہلاکتوں کا سب سے زیادہ شکار ڈاک لک صوبہ ہوا، جہاں 27 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ کھان ہوا صوبہ میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے معیشت کو تقریباً 8.98 ٹریلین ڈونگ (445 ملین ڈالرز) کا نقصان پہنچا۔ مزید برآں، ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق 235,000 سے زیادہ مکانات سیلاب میں ڈوب گئے اور تقریباً 80,000 ایکڑ فصلیں متاثر ہوئیں۔حکام متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور شہریوں کو مزید احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔