انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
سماٹرا جزیرے پر ہونے والی شدید بارشوں کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 84 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ، مختلف حادثات میں 95 لوگ زخمی ہوئے ہیں، اور 65 افراد ابھی بھی لاپتا ہیں۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی موسمی حالات کی وجہ سے نظام زندگی بہت متاثر ہوا ہے، اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں تاکہ زندگیاں بچائی جا سکیں اور نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے۔