گرین ٹاؤن: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گرین ٹاؤن: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سی سی ڈی کی ٹیم اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں زیرِ حراست ملزم کامران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے اور فائرنگ کرنے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔