کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کو ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہا تھا۔

 راستے میں گھات لگائے ہوئے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق، یہ مقابلہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے اہلکاروں کے ساتھ ہوا، جو زیرِ حراست ملزم عرفان کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران، ملزم عرفان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا اور ہلاک ہو گیا۔ حملہ آور ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق، ہلاک شدہ ملزم عرفان دو درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں آپریشنز کیے جا رہے ہیں تاکہ فرار ہونے والوں کو گرفتار کیا جا سکے۔