لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک

لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک

لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران ایک اور مبینہ مقابلہ ہوا جس میں زیر حراست ملزم رمضان ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ اس کو چھڑوانے کے لیے اس کے ساتھیوں نے مبینہ حملہ کیا۔ اس حملے میں ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوا، جبکہ اہلکار محفوظ رہے۔ ملزم کے ساتھی حملے کے بعد فرار ہو گئے۔سی سی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم رمضان پشاور کا رہائشی تھا اور بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس اب فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔