حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر صارفین کے مزاحیہ تبصرے

حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر صارفین کے مزاحیہ تبصرے

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھا رہے ہیں۔

 اس ویڈیو میں وہ دولہا کی طرف سے حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کرتے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس پر مختلف صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ صارفین مزاحیہ انداز میں حمزہ علی عباسی کو "مولانا حمزہ علی عباسی" کہہ رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ لوگوں کو اپنے مذہبی فرائض خود ادا کرنے چاہئیں۔تاہم، کچھ صارفین نے اداکار پر تنقید بھی کی، یہ کہتے ہوئے کہ اداکاروں کو نکاح کے آداب اور حساسیت کا علم نہیں ہوتا، لہذا انہیں یہ کام نہیں کرنا چاہیے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "اتنا ہینڈسم مولوی، میرا بھی نکاح پڑھا دو"۔