ورون دھون اور سلمان خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

ورون دھون اور سلمان خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی شوٹنگ اور پروموشنز میں مصروف ہیں۔ فلم کا پہلا گانا ’ویاہ کروا دو جی‘ حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

اسی گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں اداکار سلمان خان نے ورون دھون کو ہلکے پھلکے انداز میں ٹرول کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ورون دھون کو ان کی پرفارمنس پر توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہیں۔ ہُک اسٹیپ مکمل کرنے کے بعد ورون دھون رائے لینے کے لیے ان کے پاس آتے ہیں تو سلمان خان مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں: “یہ ریہرسل تھی یا اصل شاٹ؟” جس پر سیٹ پر موجود افراد، بشمول ورون دھون، ہنس پڑتے ہیں۔

ورون دھون نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہمیشہ بھارت کے سب سے بڑے کنوارے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے۔”گانے میں ورون دھون کے ساتھ مرنال ٹھاکربھی پرفارم کر رہی ہیں۔ اسے میکا سنگھ اور عاصس کور نے گایا ہے جبکہ بول وایو نے تحریر کیے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح سلمان خان کے مزاحیہ انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔