یمنیٰ زیدی بھی کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں، ورلڈ کپ میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے پہنچ گئیں

یمنیٰ زیدی بھی کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں، ورلڈ کپ میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے پہنچ گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مداح ہیں۔

 اداکارہ نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران پرتگال اور اسپین کے درمیان اہم مقابلہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا اور اس کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ڈرامہ "قرضِ جاں" کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ اسی دوران انہوں نے ورلڈ کپ کا ایک بڑا مقابلہ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔یمنیٰ زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اور اس کھیل سے متعلق ان کا علم صرف "10 فیصد" ہے، تاہم اسٹیڈیم کا ماحول، شائقین کا جوش و خروش اور میچ کا سنسنی خیز ماحول انہیں بے حد پسند آیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس کو مداحوں نے خوب سراہا، جبکہ کئی صارفین نے انہیں عالمی کھیلوں کے مقابلے سے لطف اندوز ہونے پر مبارکباد بھی دی۔رپورٹس کے مطابق پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا یہ مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا، جس کے باعث فٹبال شائقین کے لیے اس میچ کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔