مشہور اور متنازعہ مذہبی اسکالر اور ٹی وی شخصیت مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں مبینہ طور پر ایک ریو میوزک پارٹی میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ روایتی لباس میں موجود ہیں اور ارد گرد لوگ موسیقی اور رقص میں مصروف ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ مفتی عبدالقوی کسی تنازع کا شکار ہوں، اس سے قبل بھی ان کا نام قندیل بلوچ، حریم شاہ اور دیگر اسکینڈلز میں سامنے آ چکا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل ملا جلا ہیں، کچھ طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ قندیل بلوچ ان کے بارے میں درست کہتی تھی، اور ایک دیگر نے کہا کہ مفتی صاحب اپنا جنت کا ویزا کینسل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا انفلوئنسر آفاق خان کا کہنا ہے کہ مفتی قوی ایک ایسا مسئلہ بن گئے ہیں جس کا حل مشکل ہے، اور ان کو قندیل بلوچ نے بے نقاب کیا تھا۔تاحال، مفتی عبدالقوی کی جانب سے اس ویڈیو یا اس تقریب میں شرکت کے بارے میں کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے۔