چودھری شافع حسین کا دورہ گجرات‘ کاشکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں

پنجاب حکومت فی ٹریکٹر 10لاکھ کی سبسڈی دے رہی ہے،کوشش ہے کہ زرعی بیج کی درآمد کی بجائے مقامی سطح پر ہی تیار ہوں:صوبائی وزیر صنعت
لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے گجرات کادورہ کیا۔اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کاشکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور اراکین پنجاب اسمبلی سید مدد علی شاہ،چوہدری اعجاز رنیہ،چوہدری موسیٰ الہٰی،عبداللہ یوسف اور راجہ اسلم نے 34 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی چابیاں حوالے کیں۔مسلم لیگ گجرات سٹی کے صدر علی ابرار جوڑا،ڈائریکٹر زراعت توسیع محکمہ زراعت گجرات ڈویژن ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری ظہور الٰہی شہید اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ زراعت اور کاشتکاروں کو سپورٹ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید زراعت کے فروغ کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹر سکیم کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے۔پنجاب حکومت فی ٹریکٹر 10لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،کوشش ہے کہ زرعی بیج کی درآمد کی بجائے مقامی سطح پر ہی تیار ہوں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ انسداد سموگ کے پیش نظر فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے کاشتکاروں کو سپر سیڈرز اور جدید زرعی مشینری فراہم کی گئی ہے۔ضلع گجرات میں 130ٹیوب ویلوں کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل بھی شروع ہوچکا