شافع حسین کا بادشاہی مسجد کا دورہ ،نادار افراد میں راشن بیگز تقسیم

لاہور ( خصوصی پورٹ) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے الشیخ آزاد ویلفیئر فا ئونڈیشن پاکستان کی جانب سے نادار افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد اور دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے بادشاہی مسجد میں جاری تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر مسجد میں معتکفین سے بھی ملے اور سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر نے تبرکات مقدسہ کی بھی زیارت کی۔ صوبائی وزیرنے تبرکات مقدسہ کی گیلری میں نصب تمام کیمرون کو چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔