صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چودھری شافع حسین کا بادشاہی مسجد کا دورہ

 اسلام امن کا دین ، دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں:چودھری شافع حسین 
آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے نادار افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے
 لاہور (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چودھری شافع حسین نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے نادار افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ ، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے بادشاہی مسجد میں جاری تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر مسجد میں معتکفین سے بھی ملے اور سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر نے تبرکات
 مقدسہ کی بھی زیارت کی