اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا ٹاسک دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے لائسنسنگ عامر شہزاد نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی مانگ ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ موجودہ اسپیکٹرم کی کمی کے باعث ٹیلی کام آپریٹرز کو سروس کے معیار اور صارفین کی بڑھتی شکایات کا بھی سامنا ہے۔ عامر شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس اس وقت مجموعی طور پر صرف 274 میگاہرٹز اسپیکٹرم موجود ہے