اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے ملک میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے انضمام کا مسئلہ حل کرانے کا عندیہ دیدیا۔ وزیراعظم شہبازشہبارشریف نے اتصالات وفد کی درخواست پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔اتصالات کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات میں ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کا انضمام یقینی بنانے کیلئے مدد مانگی تھی۔