اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک کو خطے میں سب سے زیادہ اسپیکٹرم کی کمی کا شکار قرار دے دیا ہے اور موبائل فون سروس کے مسائل کے حل کے لیے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو ضروری قرار دیا ہے۔پی ٹی اے کے دستاویزات کے مطابق پاکستان میں دستیاب اسپیکٹرم صرف 274 میگا ہرٹس ہے جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کے لحاظ سے سب سے آخر میں ہے، لیکن فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد یہ چھٹے نمبر تک پہنچ سکتا ہے