اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان حکومت نے رمضان المبارک 2026 کے مہینے میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، اور نیلامی کے بعد چھ ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کردیں، نیلامی کے بعد تین چار ماہ میں تھری جی اور فور جی سروس بہتر ہوجائے گی