پنجاب میں ضمنی الیکشن‘عوامی نیشنل پارٹی ن لیگ کی حمایت کرے گی

تمام تنظیمیں، ضلعی و تحصیل عہدیدار اور کارکن ن  لیگ سے تعاون کریں گے:امیر بہادر خان ہوتی
لاہور(خصوصی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے کہا ہے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی پنجاب مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی۔اس سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری نے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جاری کیئے گئے ہدایات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کی تمام تنظیمیں، ضلعی و تحصیل عہدیدار اور کارکن مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے الیکشن میں تعاون کریں گے اور بھرپور عملی حمایت فراہم کریں گے۔