تمام تنظیمیں، عہدیداران اور کارکنان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کرینگے: امیر بہادر خان ہوتی
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب میں ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی پنجاب نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی پنجاب مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی۔اس سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری نے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جاری کی گئی ہدایات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کی تمام تنظیمیں، ضلعی و تحصیل عہدیداران اور کارکنان مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی الیکشن میں تعاون کریں گے اور بھرپور عملی حمایت فراہم کریں گے۔